May ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-20

قرآن مجید کے ہر سورے کی اپنی ایک خصوصیت ہے اور مسائل و رنج و الم کو دور کرنے میں ان کا حیرت انگیز اثر ہے ۔ جیسا کہ روایت میں ہے کہ بیمار پر 70 بار سورے حمد کی تلاوت اس کے رنج و الم میں کمی کا باعث بنے گی ۔

کسی بزرگ ہستی کا کہنا ہے کہ اگر لال سیب کی ایک ٹوکری سر پر رکھ کر بازار اور گلی کوچوں میں چلے جائیں تو اس سے آپ کو نہ صرف توانائی نہیں ملے گی بلکہ آپ کی جسمانی طاقت کم ہو جائے گی اور کچھ دیر بعد آپ تھک جائیں گے تاہم اگر آپ نے ان میں سے صرف ایک سیب ہی کھا لیا تو وہ آپ کو طاقت اور توانائی عطا کرے گا ۔

قرآن مجید وہی لال سیبوں کی ٹوکری ہے ۔ اگر اس کی تلاوت کی جائے اور زندگی میں اس سے استفادہ کیا جائے تو انسان کو اس کے مادی اور معنوی دونوں فائدے پہنچیں گے ۔ انسان کے علم میں اضافہ ہوگا اور اس کا دل نوران ہوگا اور اس کے ایمان پختہ ہوگا ۔

رمضان کا مہینہ قرآن مجید کی بہار کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں قرآن مجید سے زیادہ سے زیادہ مادی اور غیر مادی فائدہ اٹھانے کا زمینہ فراہم ہوتا ہے۔ اسی لئے رمضان المبارک میں قرآن مجید کی تلاوت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے حتی کچھ مومن بندے رمضان المبارک میں کئی بار پورے قرآن کو ختم کرتے ہیں اور اس کا ثواب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ کرتے ہیں ۔

ٹیگس