Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی تاکید
    ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی تاکید

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترکی کے شہر انتالیا میں گروپ بیس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کو سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ،دہشت گرد گروہوں کے درمیان کسی قسم کی تفریق کے بجائے تمام دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا میں دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ٹھو س مکینزم موجود نہیں ہے۔

نریندر مودی نے گروپ بیس کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی خلاف جنگ کے لیے جامع معاہدہ تیار اور ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون کریں ۔

انہوں نے دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کے ذرائع بند کرنے کے لیے دنیا کے تمام ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

ٹیگس