پی ٹی آئی کے چیئرمین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ گزشتہ دس دن یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی معاملات پر مذاکرات کی آمادگی کے اشاروں کے بعد شہباز حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں آٹھ فروری دوہزار چوبیس کے عام انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوگی تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ادارہ جاتی اور آئینی اصلاحات، قومی سیاسی معاملات، پارلیمان کو مضبوط بنانے، قانون کی حکمرانی اور وسیع تر جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ائینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سیاسی قیدیوں اور دیگر قومی سطح کے معاملات پر بات چیت پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر نومئی کے حوالے سے عسکری قیادت کا مؤقف پہلے ہی سب کے سامنے آچکا ہے جس میں کوئی نرمی نظر نہیں آرہی ہے۔ درایں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ ان کی شرائط میں نئے انتخابات کا انعقاد اور نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی شامل ہے۔