Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی طرف سے شام کی ایک مسجد پر حملے کی شدید مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے علاقے حمص کی مسجد امام علی ابن ابی طالبؑ پر دہشت گردوں کے حملے اور کئی نمازیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بارے میں ایران کے اصولی مؤقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے شام کی سرزمین پرغیر قانونی مداخلت اور قبضہ کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا۔

 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ظاہرکرنے اور انھیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ شام کے شہر حمص میں جمعہ کے روز مسجد امام علی ابن ابی طالبؑ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی ہے۔

 

ٹیگس