بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران پر ہندوستان کو تشویش
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران اور اقلیتی افراد کے خلاف اقدامات پر تشویش ظاہر کی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف تشدد تشویشناک ہے، ہمیں امید ہے کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بنگلہ دیش میں موجودہ عبوری حکومت کے دور میں قتل، آتش زنی اور زمینوں پر قبضے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے خلاف احتجاج کے بعد ہند بنگلہ دیش تعلقات متاثر ہوئے ہیں اور سفارتی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بنگلہ دیش میں فروری دوہزار چھبیس میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔