Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی نمازی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی، اسرائیلی بربریت کا ایک اور ثبوت+ ویڈیو

اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کے ایک ریزرو فوجی نے ایک فلسطینی پر اس وقت اپنی گاڑی چڑھا دی جب وہ نماز پڑھ رہا تھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک دل دہلا دینے والی  ویڈیو میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں سڑک  کے کنارے نماز ادا کرتے ہوئے ایک فلسطینی شخص پر اپنی گاڑی چڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو فلسطینی ٹی وی چینلوں پر نشر کی گئی اور بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص، جو عام شہری کے لباس میں ملبوس ہے اور اس کے کندھے پر بندوق لٹکی ہوئی ہے، سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی کو ٹکر مارتا ہے۔

متاثرہ شخص کے والد مجدی ابو مخو نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی نے ان کے بیٹے پر مرچوں والا اسپرے بھی کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

متاثرہ شخص کے والد کے مطابق حملہ آور ایک معروف اسرائیلی آبادکار ہے۔ اس نے گاؤں کے قریب ایک غیر قانونی چوکی قائم کر رکھی ہے۔ وہ دیگر آبادکاروں کے ساتھ مویشی چرانے آتا ہے، سڑک بند کرتا ہے اور مقامی لوگوں کو اشتعال دلاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہی شخص اس سے پہلے گاؤں میں فائرنگ بھی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر چکی ہیں لیکن زیادہ تر واقعات میں ملزمان کو خانہ پری کے لئے بہت معمولی سزائیں دی جاتی ہیں جس سے فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس