Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ’وی بی - جی رام جی‘منریگا کو ختم کرنا غریبوں کے حقوق پر حملہ، کانگریس

ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ’وی بی - جی رام جی ‘ منریگا کو ختم کرنے کو غریبوں کے حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں جمہوریت، آئین اور شہری حقوق شدید دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے منریگا کو ختم کر کے کروڑوں غریب اور کمزور طبقات کو بے سہارا بنا دیا ہے اور یہ اقدام محض ایک اسکیم کا خاتمہ نہیں بلکہ حقِ روزگار پر براہِ راست ضرب ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ترجیحات غریب عوام نہیں بلکہ چند بڑے سرمایہ داروں کے مفادات ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ملک کو گمراہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ منریگا غریب دوست اور ترقی کی راہ ہموار کرنے والا ہے۔

 

ٹیگس