Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر سے متعلق چدمبرم کا بیان غیر ذمہ دارانہ

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کشمیر سے متعلق سابق مرکزی وزیر پی چدمبر م کے بیان کو چونکا دینے والا ،غیر ذمہ دارانہ اور مخالف ملک قرارد یا ہے۔

ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ایسے شخص سے اس بیان کی توقع نہیں تھی جو ملک کا وزیرداخلہ رہ چکا ہو۔ ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان علیحدگی پسندی کو ہوا دیتا ہے جو قابل مذمت ہے حالانکہ چدمبرم شورش پسندی کے خاتمہ کی پیچیدگیوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس چدمبرم کے اس بیان ردعمل ظاہر کرے ۔

واضح رہے کہ  ہندوستان کےسابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے گزشتہ روزحیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں

مرکزی حکومت کی جانب سے بے رحمانہ طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کشمیر ہندوستان کے لئے عملا الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر کسی کومخالف ملک کہا جارہا ہے جس سے لوگوں میں خوف کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

 

ٹیگس