Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مظاہرین پرآنسو گیس اورلاٹھی چارج کی مذمت

کشمیری رہنماوں نے کل سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج کی مذمت کی۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہراور شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپورمیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہوں سید علی گیلانی ، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین اور محمد اشرف لایا سمیت درجنوں کشمیری قائدین بدستور گھروں اور تھانوں میں نظر بند ہیں۔

حریت کانفرنس (گ)  کے ترجمان ایاز نے حکومتی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی اور مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق بے دریغ سلب کئے جارہے ہیں اور ریاست کو عملاً ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

 

ٹیگس