Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے صدارتی انتخابات کے نتیجے کا اعلان

ہندوستان کے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند نے کامیابی حاصل کی ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند نے حزب اختلاف کی اپنی حریف امیدوار میرا کمار کے مقابلے میں کامیابی حاصل کر لی اور چونسٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے۔

حزب اختلاف کی امیدوار میرا کمار نے چونتیس فیصد ووٹ حاصل کئے۔صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اکہتّر سالہ رام ناتھ کووند نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں راجیندر پرساد، رادھا کرشنن، اے پی جے عبدالکلام اور پرنب مکھرجی جیسی شخصیات کے صدارت کے عہدے پر فائز ہونے سے اس عہدے کا وقار اور زیادہ بڑھا ہے اس رو سے اس عہدے پر ان کی کامیابی انھیں اس عہدے کی حساس ذمہ داری کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے۔

ہندوستان میں صدارتی انتخابات کے نتیجے کا اعلان ہونے پر جہاں رام ناتھ کووند نے کامیابی حاصل کی وہیں شہر کانپور میں ان کے گھر پر جشن کا ماحول ہو گیا اور لوگ میٹھائیاں تقسیم کرنے لگے۔