Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • راجیہ سبھا انتخابات:  پٹیل، شاہ اور ایرانی فاتح

ہندوستان میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کے مطابق بی جے پی دو اور کانگریس ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ایوان بالا راجیہ سبھا کی تین سیٹوں پر ہونے والے انتخابات اور کئی کراس ووٹنگ اورآدھی رات کے بعد ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کے امیدواراور سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جیت گئے۔ حالانکہ بی جے پی کے تیسرے امیدوار کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے بلونت سنگھ راجپوت اور سابق وزیر اعلی شنكرسنگھ واگھیلا کے قریبی رشتہ دار معمولی فرق سے ہار گئے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بی جے پی کے لئے کراس ووٹنگ کرنے والے کانگریس کے واگھیلا خیمے کے دو ممبران اسمبلی راگھوجي پٹیل اور بھولا گوہل کے ووٹ منسوخ کر دیئے۔ اس کے بعد آدھی رات کے بعد ڈیڑھ بجے کے آس پاس ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پولنگ کا عمل وقت سے دو گھنٹے پہلے تقریبا دو بجے ہی مکمل ہو گیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی شام پانچ بجے سے ہونی تھی۔ مگر کانگریس کے اعتراض کے بعد یہ روک دی گئی تھی۔ ابتدائی غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مسٹر شاہ اور محترمہ ایرانی کو 46 ووٹ ملے جبکہ مسٹر پٹیل کو 44 ووٹ ملے ۔

کل 176 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا تھا مگر دو ووٹ رد ہونے سے فتح کے لئے کم از کم 44 ووٹ کی ضرورت ہو گئی۔

ٹیگس