Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرسکتے ہیں، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کا بیان

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کی ایٹمی اور فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

 نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے دھلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ پاکستان کی ایٹمی اور فوجی تنصیبات کو تباہ کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے ان کے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو ہندوستانی فضائیہ اس کا بھرپور جواب دے گی۔
 بی ایس دھنوا نے پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کے امکان کے بارے میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ دونوں ملکوں کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لئے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ مسلح افواج کے دوسرے دستوں کے ساتھ مل کربقول ان کے دشمن کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہوسکتی ہے۔
 پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس