Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دھماکہ، 10 افراد زخمی

ہندوستان میں میلے کے دوران بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہندوستان کی ریاست منی پور کے امپھال میں ٹیرا کلرام لیراک میلے میں گزشتہ رات بم دھماکہ ہوگیا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ پولیس ٹیم اس جگہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس