رفح پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
رفح پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جنوبی غزہ میں واقع مشرقی رفح کے النجار اسپتال کے اطراف میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔
غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس کے اعداد وشمار کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ دو سو دنوں میں تین ہزار پچیس مرتبہ قتل عام کا ارتکاب کیا جس میں اکتالیس ہزار ایک سو تراسی فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوگئے اور ان شہداء میں سے چونتیس ہزار ایک سو تراسی شہیدوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گيا اور سات ہزار ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ستتر ہزار ایک سو تینتالیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔