Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک حملہ آور کی ہلاکت

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج نے ایک حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ کشمیر کے علاقے ہنڈوارہ میں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
ہنڈوارہ کا علاقہ سری نگر کے شمال مغرب میں نوّے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مخالف کشمیریوں میں جھڑپوں کا نیا دور گذشتہ سال آٹھ جولائی کو اس وقت شروع ہوا تھا جب ہندوستانی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ہلاک کر دیا تھا۔
ان جھڑپوں کے دوران اب تک تین سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس