پاکستان کے یونیورسٹی طلبا کی غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اورامریکی یونیورسٹیوں کے طلبا کے کی حمایت میں ریلی
پاکستان کے یونیورسٹی طلبا نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی یونیورسٹیوں میں صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں کی حمایت میں ریلی نکالی اور مظاہرے کئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی لاہور اور کراچی یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرے کئے، مظاہرے میں شامل طلبہ اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور امریکہ و صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ پاکستانی طلبہ نے امریکہ و مغربی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی اندھا دھند حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی -
مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلبہ نے غزہ کی حمایت میں امریکی طلبہ کے دھرنے کی سرکوبی پر مغرب کی خاموشی اور اس کے دوہرے رویئے کو بھی سخت ہدف تنقید بنایا اور اسے آزادی بیان ، ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
کراچی کے ساتھ ہی لاہور یونیورسٹی میں بھی امریکی طلبہ کے صیہونیت مخالف دھرنے کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے اور طفل کش صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا گیا۔