May ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • انتخابات میں بڑا الٹ پھیر کر سکتے ہیں ٹرمپ

نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر بہت کم برتری حاصل ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، رائٹرز/اِپسوس کی جانب سے 2 روز تک کیے گئے نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر بہت کم برتری حاصل ہے۔

سروے کے مطابق، تقریباً 40 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے کہا کہ وہ بائیڈن کو ووٹ دیں گے جبکہ ٹرمپ کے لیے 39 فیصد افراد ووٹ ڈالیں گے۔

پچھلے مہینے کی شروعات میں ہونے والے سروے میں یہ برتری 4 فیصد تھی۔

اس سروے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تقریباً 28 فیصد ووٹروں نے کہا کہ انہوں نے ووٹ دینے کے لیے کسی امیدوار کا انتخاب نہیں کیا، یا کسی تیسری پارٹی کے امیدوار کو ترجیح دیں گے یا وہ ووٹنگ میں شرکت ہی نہیں کریں گے۔

8 فیصد جواب دہندگان رابرٹ کینیڈی کو اپنے پسندیدہ امیدوار کے طور پر منتخب کریں گے اگر وہ ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی دوڑ کے دوران تیسری پارٹی کے امیدوار ہوئے ۔ 

ٹیگس