Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • آزاد میڈیا زندہ و متحرک جمہوریت کی بنیاد

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم پریس کی آزادی اور تمام شکلوں میں اس کے اظہار کو برقرار رکھنے کے لئے پابند عہد ہیں۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے آج قومی پریس ڈے پر کہا کہ آزاد میڈیا زندہ ومتحرک جمہوریت کی بنیاد ہے اور ہم پریس کی آزادی اور تمام شکلوں میں اس کےاظہار کو برقرار رکھنے کے لئے پابند عہد ہیں۔

ہندوستان کےوزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی  کہ میڈیا ملک کے 125 کروڑ ہندوستانیوں کی مہارت، طاقت اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ہم سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں اور لوگوں میں موبائل فون کے ذریعے خبروں کے تئیں رجحان بڑھا ہے۔

ٹیگس