Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل جھوٹی خبروں اورغلط پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کوگمراہ کرنے کے درپے

صیہونی حکومت جھوٹی خبروں اورغلط پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر علی نادری کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت نے جھوٹی خبروں اور غلط پروپیگنڈہ کر کے لوگوں کو غزہ کی صورت حال کے بارے میں گمراہ کرنے اور اس طرح سے لوگوں کو مصروف رکھنے کی کوشش کی ہے کہ رائے عامہ غزہ کی المناک صورت حال سے باخبر نہ ہو سکے۔

علی نادری نے او آئی سی کے جدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں دشمنوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ غزہ کے دور کی ایک اہم ترین خبر غزہ میں سرنگوں کا وجود اور اسپتالوں کے تہ خانوں میں حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کا غلط پروپیگنڈہ تھا کہ جس کے، جھوٹا ہونے کو خود سی این این نے بھی تصدیق کی ہے۔ غلط پروپیگنڈے کے خلاف مہم کے تحت جدہ میں او آئی سی کے رکن ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کی یونین، یو این اے، کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجلاس میں علمائے اسلام کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابن عبدالکریم العیسی، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹرجنرل حسین ابراہیم طہ اور فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ عامہ کے نگراں وزیر احمد عساف، اسلامی ملکوں کی بڑی نیوز ایجنسیوں کے سینیئر عہدیداروں کے علاوہ ممتازعلمائے کرام، مفکرین، قانونی اور انسانی حقوق کے ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس