Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں داعش کی موجودگی کی تردید

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی سری نگر کے مضافاتی علاقے میں ریاستی پولیس پر حملے کی ذمہ داری لینے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں داعش کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔

بادامی باغ میں واقع 15 ویں کورپس کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیکورٹی عہدیداروں کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ داعش کا کشمیر میں وجود نہیں ہے اور پولیس اہلکاروں پر داعش کے حملے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے انکشاف کیا کہ ساڑھے 10 مہینوں میں 80 ملکی اور 110 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو کا کہنا تھا کہ وادی میں رواں برس کے ساڑھے دس مہینوں کے دوران 190 مقامی اور غیرملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اس وقت  کے 200قریب مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسند موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 110 غیرملکی عسکریت پسندوں میں سے66 کو لائن آف کنٹرول کے نزدیک دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا اورتقریباً 125 سے 130 عسکریت پسندوں کو وادی کے اندرونی علاقوں میں ہلاک کیا گیا۔

لیفٹیننٹ سندھو کا کہنا ہے کہ وادی میں موجود عسکریت پسندوں کی تعداد 200  کے قریب ہے۔ ان میں سے مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد 110 سے 120 ہے جبکہ غیرملکیوں کی تعداد قریب 100 ہے۔

ٹیگس