Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  •  فائر بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار پاکستان ہے، ہندوستانی وزیرخارجہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پیر کے روز پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے نام ایک پیغام میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے صرف پاکستانی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کا جواب دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایک مراسلے مں ہندوستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کا سلسلہ بند کرے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کا سمجھوتہ سن دو ہزار تین میں طے پایا تھا لیکن اسی وقت سے ہی دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔