Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف

ہندوستان میں پارلیمنٹ پر حملے کی برسی کے موقع پر جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں ہندوستان کے اعلی حکام نے اپنے پیغامات میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی برسی کے موقع پرآج کہا کہ ہندوستان نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

پارلیمنٹ حملے کی 16 ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں ہندوستانی صدر نے کہا کہ سولہ سال پہلے آج ہی کے دن پارلیمنٹ کو دہشت گردوں سے بچانے میں اپنی جان نچھاور کرنے والے افراد کو میں سلام پیش کرتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں نے ہدف بنایا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو پائے اور ہم انہیں کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

 

ٹیگس