Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • چین کی پیشکش کا ہندوستان کی جانب سے مثبت جواب

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بیجنگ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں  ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر مبنی چین کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی بھی دو طرفہ اور مشترکہ مفادات اور باہمی احترام  کی بنیاد پر بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے-

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان اختلافات کا حل ہونا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے- چین کے وزیرخارجہ وانگ ایی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کو چاہئے کہ اپنے درمیان بے اعتمادی کی دیوار کو گرا دیں اور باہمی اختلافات کو حل کریں-

چین اور ہندوستان کے مختلف مسائل منجملہ سرحدی معاملات میں اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں ہی ممالک سرحدی مسائل میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مذاکرات کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور اقتصادی میدانوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں-

 

ٹیگس