Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 4 ہلاک 5 زخمی

پاکستان و ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے ہندوستان کے 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولوں کی وجہ سے ایک افسر سمیت بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے بدھ کو رام گڑھ علاقے میں بابا چمیلیال کو نشانہ بنایا جس میں تین جونیئر آفیسر اور ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی فوجیوں کو جموں شہر میں ستواری میں فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس