Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور ہندوستان کے وزیراعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ارجنٹینا میں جی -20 چوٹی کانفرنس کے موقع پراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات کرکے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پولینڈ کے کیٹووائس میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے مخصوص حوالہ کے ساتھ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں ہندوستان کی متحدہ کوشش پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس