Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دھماکے 2 ہلاک 13 زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور آسام میں ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع جموں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اکھنور سیکٹر میں ہفتہ کی شام ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے اکھنور سیکٹر کے پلن والا علاقہ میں معمول کی گشت کے دوران ہفتہ کی شام بارودی سرنگ پھٹنے کا حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ادھر آسام کے ادال گڑی میں ایک ٹرین میں دھماکہ ہوا ۔ یہ بم دھماکہ ایک انٹرسٹی ایکسپریس کی ایک بوگی میں ہوا۔ جس میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

ٹیگس