کشمیر میں خودکش حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی
Feb ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خود کش حملہ آور کی شناخت عادل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار عرف وقاص کمانڈو ساکن گنڈی باغ کاکہ پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری لینے کے دوران کہا کہ یہ حملہ عادل احمد نے انجام دیا جو کہ گنڈی باغ کاکہ پورہ پلوامہ کا رہنے والا ہے۔
واضح رہے کہ کل کشمیرکے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں فوجی کانوائے پر خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2574 اہلکار شامل تھے۔