Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے تباہ

ائیرشو کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے ہوا میں ٹکرا گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آج  منگل کو ائیرشو کے ریہرسل کے دوران دو طیارے حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو لوگ محفوظ طور پر باہر نکال لئے گئے ہیں۔

حادثے کے بعد دونوں طیاروں میں آگ لگ گئی اور آسمان میں دھوئیں کا غبار بھی دیکھا گیا۔

بنگلورو کے ییلاہانکا ائیربیس میں بدھ کے روز سے ائیرشو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ریہرسل کے دوران ہی بڑا حادثہ  رونما ہو گیا ہے۔

فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کے یہ طیارے بدھ سے شروع ہونے والے ایئر انڈیا شو کےلئے ریہرسل کررہے تھے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور تفصیل کا انتظار ہے۔

 

ٹیگس