Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دو ہلاک، شٹرڈاون ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

کشمیر کے ترال میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین پیر کی شام سے شروع ہونے والی جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی کے خلاف تجارتی اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کی اپیل پر آج منگل کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اس موقع پر تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

کشمیر اکنامک الائنس، فیڈریشن آف چیمبرس آف انڈسٹریز کشمیر، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن اور ٹرانسپورٹ یونین کے قائدین نے پیر کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ ریاست میں حالات اس حد تک خراب ہوئے ہیں کہ یہاں کے تاجر اپنا تجارت بند کرکے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں جانا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس