Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے ذریعے پروجیکٹوں کا مشترکہ افتتاح

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سڑک ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق چار پروجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا-

چارپروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے عام انسان کی زندگی سے براہ راست وابستہ ہیں اور عام لوگوں کو ان سے فائدہ ہو گا-

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے عوام کے درمیان گہرا رابطہ ہے اور بنگلہ دیش کی ترقی ہندوستان کے لئے خوشی کی بات ہے اور اس سے لوگوں کو حوصلہ بھی ملے گا-

ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اس بات کے مظہر ہیں کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش، عام لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کا کام مل کر کر رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ہزاروں گھروں کو پینے کا صاف پانی ملے گا اور کمیونٹی کلینک سے لاکھوں افراد کو طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔

ٹیگس