Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر کی جانب سے رپورٹ میں مئی 2018 سے لے کر اپریل 2019 تک ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دونوں حصوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2018 میں 160 افراد ہلاک اور 1253 افراد بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی تیاری میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سول سوسائٹی خصوصی طور پر JKCCS نامی تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ٹیگس