Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال کی سنچری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال کی سنچری آج مکمل ہو گئی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج منگل کے روز مسلسل 100 ویں دن بھی غیراعلانیہ ہڑتال کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہیں وہیں ہڑتال کی سنچری بھی آج مکمل ہو گئی ہے۔

ادھر وادی میں ریل سروس پانچ اگست سے لگاتار معطل ہے تاہم پیر کے روز سری نگر تا بارہمولہ ٹرائیل رن کی گئی۔

ریلوے محکمے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ریل سروس بحال ہونے میں ابھی مزید ایک دو دن لگیں گے۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لاوڈارہ نامی علاقہ میں اتوار کو شروع ہونے والا مسلح تصادم کل دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے پر ختم ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس