Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد پر روس کا دلچسپ تبصرہ

روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے اس کی فوجی امداد جنگ کے نتائج کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

سحر نیوز/ دنیا: کرملین کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کی ایف کے لئے دورمار میزائلوں کی ترسیل، جنگ یوکرین میں واشنگٹن کی مداخلت پر مہر تصدیق ہے۔

کرملین کے ترجمان نے مارچ کے مہینے میں کی ایف کے لئے امریکہ کے اعلان کردہ فوجی امدادی پیکیج میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے دورمار اٹکمز میزائلوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، یوکرین کو اس قسم کا میزائل دے کر صرف جنگ کی آگ کو بھڑکا رہا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور اس کے اٹمکز میزائل ، یوکرین جنگ کے نتائج تبدیل نہیں کر سکتے۔

کرملین کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس جنگ کا نتیجہ پہلے سے طے اور حتمی ہے اور محاذ جنگ پر دونوں ملکوں کی فوجوں کی صورت حال سے یہ حقیقت واضح ہے کہ کامیابی ہمیں ہی ملے۔

روس کے وزیردفاع نے اس سے قبل جنگ یوکرین میں امریکہ کے دو دورمار اٹکمز میزائلوں کو مارگرانے کی خبر دی تھی۔ روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے اس سے قبل امریکہ کی جانب سے یوکرین کے لئے اٹکمز میزائل بھیجے جانے کو ایسی غلطی قرار دیا تھا جس سے مزید خطرہ پیدا ہوگا،انھوں نے کہا تھا کہ روسی فوج، اٹکمز کو پسپا کر سکتی ہے اور یہ ہتھیار میدان جنگ کی صورت حال تبدیل نہيں کر سکتے۔

ٹیگس