Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ 3 جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر پولیس کے ترجمان نے دعوی کیا کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلی علاقہ گلشن پورہ میں اتوار کے روز عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے ۔ کشمیر پولیس کے ترجمان نے دعوی کیا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ترال میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

ٹیگس