Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ اور ہندوستانی وزیراعظم کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات و گفتگو کی ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات ، اقتصادی و تجارتی میدانوں خاص طور سے انرجی کے شعبے میں تعاون اور اہمترین علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ رائے سینا اجلاس اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو نئی دہلی پہنچے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں رائےسینا ڈائیلاگ اجلاس کے موقع پر افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب ، جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نیلسن آنین اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے بھی ملاقات کی اور اہم علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

پانچواں رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوا ہے اور جمعرات تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو تین ملکوں کے سات سو وفود شریک ہیں جن میں دنیا بھر کی سیاسی ، اقتصادی ، سائنسی اور ثقافتی شخصیات موجود ہیں۔

 

ٹیگس