Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کھریو علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات بتاتے ہوئے خبر دی ہے کہ اونتی پورہ کے کھریو میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود، عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور نتیجتاً 2 عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ مارے جانے لے عسکریت پسند جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے۔

قبل ازیں جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی علاقہ میں پیر کو ہونے والے ایک تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

 

ٹیگس