Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ

ہندوستان میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فوری طور پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون  کے خلاف دو بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر قانون بناکر نہ صرف آئین کے منافی کام کیا گیا بلکہ سماج کو تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا جس میں کئی مظاہرین زخمی اور گرفتارہوئے۔

اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت متنازع  شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہندوستان میں کئی ماہ سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ سمیت کئی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے  جس کے دوران اب تک کم سے کم 30 افراد جاں بحق اور ہزاروں گرفتار ہوئے۔

ٹیگس