Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • جنوبی کشمیر میں مسلح تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک تصادم میں دو مسلح علیحدگی پسند ہلاک اور اورتین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں

سرینگر سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مسلح علیحدگی پسندوں اور فوجیوں کے درمیان ایک خونریز تصادم ہوا ہے ۔

اس تصادم میں دو مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ مارے جانے والے دونوں عسکریت پسند جیش محمد کے اعلی کمانڈر بتائے گئے ہیں ۔ دو میں سے ایک عسکریت پسند کو غیر ملکی بتایا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک کیپٹن سمیت تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف جنوبی کشمیر کے ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں فوج کے لئے کام کرنے والے دو مزدور مارے گئے ہیں ۔ جس اسلحہ ڈپو میں پر اسرار دھماکہ ہوا ہے وہ ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فوج کا سب سے بڑا اسلحہ ڈپو  ہے۔

ٹیگس