ہندوستان ؛ بہار اور اترپردیش سمیت مختلف ریاستوں میں نئے یو جی سی بل کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری
ہندوستان میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یو جی سی کے خلاف بہار اور اترپردیش سمیت بہت سی ریاستوں میں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یکم فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے –
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یو جی سی کی جانب سے حال ہی میں اعلی تعلیمی اداروں میں مساوات کے فروغ سے متعلق ضوابط دوہزار چھبیس کے خلاف ریاست بہار اور اترپردیش سمیت بہت سی ریاستوں میں نئے یو جی سی بل کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے ۔
بہار کے شہر پٹنہ میں طلبہ نے نئے یو جی سی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے طلبہ اور اعلی ذات مخالف قرار دیا۔ بہار کے صدرمقام پٹنہ میں نئے یو جی سی بل کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور خبردار کیا کہ اگر مجوزہ بل واپس نہ لیا گیا تو تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اتر پردیش میں بھی نئے یو جی سی قوانین کے خلاف احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ۔ جہاں ایک طرف مختلف ریاستوں میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، وہیں عوامی ناراضگی کے اثرات اب حکمراں جماعت بی جے پی کے اندر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ متعدد مقامات پر پارٹی عہدیدار اور کارکن مستعفی ہو کر اپنے اعتراضات درج کرا چکے ہیں۔
دوسری جانب ایک اہم پیش رفت میں سپریم کورٹ نے آج جمعرات کے روز یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یو جی سی کے حالیہ ایکوئٹی ضوابط پر عبوری طور پر روک لگا دی ہے۔
عدالت نے ان قواعد کو "مبہم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی وحدت اور یکجہتی کی جھلک تمام تعلیمی اداروں میں نظر آنی چاہیے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے ضوابط بننے چاہئیں جو یکجہتی کو مضبوط کریں، نہ کہ تقسیم کو۔