ہندوستان ؛ صدر دروپدی مرمو کے بجٹ اجلاس سے خطاب پر سابق مرکزی وزیر خزانہ کا سخت ردعمل
ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے صدر دروپدی مرمو کے بجٹ اجلاس سے خطاب پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: پی چدمبرم نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیہی علاقوں میں ایک سو پچیس دن کے روزگار کی جس گارنٹی کا ذکر کیا گیا ہے، وہ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ محض ایک فریب ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ " وکست بھارت-گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن یعنی وی بی - جی رام جی قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں ایک سو پچیس دن کے روزگار کی گارنٹی دی جائے گی۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ یہ دعوی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
کانگریس رہنما نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو پچیس دن کے روزگار کو گارنٹی کہنا درست نہیں، یہ صرف ایک وہم ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ اس دوران جب صدر نے وی بی-جی رام جی قانون کا ذکر کیا تو اپوزیشن کے کئی اراکینِ نے پارلیمنٹ کی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔