Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے لوگ ہجرت کرنے پرمجبور

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں رہنے والے غریب کرایہ دار جو مالی استطاعت نہ ہونے کے سبب کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان کا ایک ماہ کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔

دہلی کے وزیراعلی نے اتوار کے روز ہجرت کرنے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں نہیں تو لاک ڈاؤن کا مقصد ضائع ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے کورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ شہروں سے گاؤں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ جوکافی خطرناک ہے اور اس سے پورے ملک میں بڑی تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں لوگوں کے رہنے کا انتظام کیا جا رہا ہے ریاست کے ہر شہری کے لئے رہائش کا بہتر بندوبست ہماری ذمہ داری ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ اس وقت آپ کا گھر پر رہنا ہی آپ کی وطن دوستی کا اچھا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔

ٹیگس