May ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ 6 فوجی اور 2 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپ اور ہینڈ گرینڈ کے دھماکے میں ہندوستان کے 6 سکیورٹی اہلکار اور 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

شینہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ہندوارہ میں کل سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسند مارے گئے۔ ہونے والی جھڑپ کے دوران ہندوستانی فوج کی راشٹریہ رائفلز کا ایک کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر، جموں وکشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر،ایک لانس نائیک اور ایک سپاہی ہلاک ہوگئے ۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سبھی سیکورٹی اہلکار اس مکان میں پھنس گئے تھے جس میں عسکریت پسند تھے چھپے بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ ہندوارہ کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جمعے کو اس وقت شروع ہوا تھا جب واڈر بالا نامی گاوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے بعد ازاں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران جمعے کو طرفین کے درمیان ژنجہ مولہ میں تصادم شروع ہوا۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ہفتے کے روز ایک فوجی کیمپ میں حادثاتی طور پر ایک گرینیڈ پھٹنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

ٹیگس