Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • معروف کرکٹر چیتن چوھان چل بسے

ہندوستان کے سابق کریکٹر اور معروف سلامی بلے باز چیتن چوہان کورونا میں مبتلا ہوکے چل بسے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست اتر پردیش کے کابینی وزیر اور سابق سلامی بلے باز چیتن چوہان کا اتوار کو نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ت

ہتر برس کے چیتن چوہان کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گیارہ جولائی کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کورونا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کی حالت سنبھل نہ سکی تو انہیں دہلی کے میدانتا اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں اتوار کی شام پانچ بجے وہ جان کی بازی ہار گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ان کے گردوں میں انفیکشن ہوگیا تھا۔

 

ٹیگس