Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا امریکا سے 30 ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ

ہندوستان کی حکومت نے امریکا سے 30 ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیمت 3 ارب امریکی ڈالر ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارے جنرل اٹومیکس ایم کیو ریپر نوعیت کے ہیں، جنہیں ہندوستان، چین کے ساتھ ملنے والی سرحد پر نگرانی کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

امریکا کا یہ ڈرون طیارہ، سیٹیلائٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور مسلسل 35 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔

روس کے بعد ہندوستان سب سے زیادہ امریکا سے ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

مئی کے مہینے میں لداخ میں چین اور ہندوستان کی سرحد ایل اے سی پر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے پر دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔

15 جون کو لداخ کی وادی گلوان علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

ٹیگس