Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کو S300 سسٹم کی فراہمی شروع

روس نے ایران کو جدید ترین ایئرڈیفنس سسٹم S300 کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔

دفاعی امور میں روسی صدر کے مشیر ولادی میر کوزین نے اتارتاس نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ S300 میزائل سسٹم کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اس سسٹم کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔ روس میں ایران کے سفیر مہدی سنائی نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ S300 میزائیل سسٹم کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے روسی دفا‏عی کمپنی کے سربراہ سرگئی چیمزوف نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ S300 میزائل سسٹم کی فروخت کے نئے معاہدے پر علمدرآمد نومبر کے اوائل سے جاری ہے۔

سال 2007 میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت روس، پانچ S300 میزائل سسٹم ایران کو فراہم کرے گا۔ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 13 اپریل 2015 کو ایک حکم کے ذریعے ایران کو S300 سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

ٹیگس