Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی
    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا برّی فوج شام بھیجنا ایک سیاسی لطیفہ ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ہفتے کی رات ایران کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے شام میں سعودی عرب کی برّی فوج بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کی فوجی طاقت، عالمی رائے عامہ کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تو یمن کے عوام سے بھی بڑی شکست کھانے والا ملک ہے حالانکہ اس غیر مساوی جنگ میں بعض دوسرے ممالک اس کا ساتھ دے رہے ہیں اور اپنے حریف پر کامیابی کے تمام وسائل اس کے پاس موجود ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک سے حاصل کردہ کرائے کے فوجیوں کے ساتھ یمن کے عوام کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے اور آل سعود حکومت اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ملک کے فوجیوں کی مدد حاصل کر رہی ہے تو ایسی صورت میں کیا یہ حکومت شام جیسے خطرناک اور خوفناک میدان میں اپنی برّی فوج بھیج سکتی ہے؟

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے حلب کے شمال میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور ان کامیابیوں کو اہم، حیرت انگیز اور تقدیر ساز قرار دیا۔

ٹیگس