• ایران اورسری لنکا تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم

وزیر خارجہ محمد جواد ظريف سے تہران كے دورے پر آئے ہوئے سری لنكا کے اسپيكر كاروجے سوريا نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نجی کمپنیاں سری لنکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں.

محمد جواد ظريف نے كہا كہ ايرانی كمپنياں سری لنكا ميں تكنيكی اور انجينیئرنگ کے شعبوں ميں سرمايہ كاری كی خواہاں ہيں.

اس موقع پر سری لنكا كی پارليمنٹ کے اسپيكر نے كہا كہ عالمی پابنديوں كے خاتمے كے بعد اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ كثيرالجہتی تعلقات كو فروغ دينے كے لئے راہ ہموار ہوئی ہے.

انہوں نے كہا كہ ان كا ملک ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں باہمی تعلقات كو فروغ دینے كا خواہاں ہے.

 

Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۶:۵۳ UTC
کمنٹس