Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پرایران کی ثالثی

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کی بناء پراپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک- ہند کشیدگی کم کرکے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ثالث بننے کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو دیے گیے انٹرویو میں مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے خطے میں امن کے لیے ہرطرح کے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ثالثی کے حوالے سے تاحال پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے انہیں باقاعدہ طور پر درخواست نہیں کی گئی۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران خطے کا اہم اور بڑا ملک ہے، جو دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک- ہند کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے، بلکہ اس سے خطے کے دیگر ممالک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے لازمی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات بر قرارہوں۔

 

ٹیگس