Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف مسلم اقوام کی نفرت کی وجہ

اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف مسلم اقوام کی نفرت بڑھ رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ امریکہ کے خلاف دنیا کے مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

علاء الدین بروجردی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپوں کی حمایت اورمسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف سفری پابندی عائد کرنا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جس سے امریکہ کی اسلام مخالف پالیسی واضح طور پرنظر آتی ہے۔

امریکہ کے دوھرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے بروجردی نے کہا کہ امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا رہا ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درپیش امریکہ میں اندرونی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود ادارے بھی ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی صدر کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹیگس