Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان سے ایران میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کی سرزمین سے ایران کے سرحدی علاقے سراوان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد ایران کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی اقدام کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں واقع پاکستان، ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی ایران کے خلاف منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔
ہفتے کے روز ایک دہشت گرد گروہ نے پاکستان سے ایران کے شہر سراوان کی سرحد کو نشانہ بنایا مگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جانبازوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو دہشتگرد زخمی اور کئی دہشت گرد پاکستان کی جانب فرار کر گئے۔
دہشت گردوں کے اس حملے میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے دو ایرانی شہری بھی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردوں نے پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف بارہا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں کئی افراد شہید ہوئے ہیں۔